10:29 , 7 نومبر 2025
Watch Live

بھارت کا 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی روکنا کھلی جارحیت ہے: بلاول

پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، اور 24 کروڑ پاکستانیوں کو پانی سے روکنے کا اقدام کھلی جارحیت ہے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، اور بھارتی نیول آفیسر کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت سے تمام معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہے اور امن کا خواہاں ہے۔ بلاول نے کہا کہ کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔

بلاول نے مزید کہا کہ بھارت اپنے عوام اور عالمی برادری سے جھوٹ بول رہا ہے، اور بھارتی وزیر اعظم مسلسل دھمکی آمیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، جبکہ ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا، اور کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION