10:40 , 11 نومبر 2025
Watch Live

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 7 فوجی جوان شہید

کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 7 فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی نام نہاد بی ایل اے نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے۔ دہشت گردوں نے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔

شہداء میں صوبیدار عمر فاروق ،نائیک آصف خان ،نائیک مشکور علی اور سپاہی طارق نواز شامل ہیں۔ سپاہی واجد احمد فیض ،سپاہی محمد عاصم اور سپاہی محمد کاشف خان نے بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION