04:06 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

بلوچستان میں ٹرین دہشتگردی میں ‘را’ ملوث ہے، گرپتونت سنگھ پنوں

بلوچستان میں ٹرین دہشت گردی میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ‘را’ ملوث ہے۔ سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بڑا دعویٰ کردیا۔

سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بلوچستان میں ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کا ماسٹر مائنڈ را کو قرار دے دیا۔

امریکہ میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیان میں کہا بلوچستان میں ٹرین حملے کی ذمہ دار بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را ہے۔ بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو اگلا حملہ زیادہ معصوم جانیں لے سکتا ہے۔

سکھ رہنما نے مزید کہا مودی سرکار نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔ بھارت بیرون ملک مخالفین کے قتل، انتہا پسندی اور سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے بھارت کو ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا عالمی مرکز بنا دیا ہے۔

گرپتونت سنگھ نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارت کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور را کے خلاف کارروائی کریں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION