06:19 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

بلوچستان میں کاشت کیے جانے والے زیتون میں تیل کی مقدار 18 سے 22 فیصد تک ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سازگار آب و ہوا کے سبب بلوچستان میں کاشت کیے جانے والے زیتون میں تیل کی مقدار 18 سے 22 فیصد تک ہے، جب کہ پنجاب کے علاقے پوٹھوہار میں تیل کی مقدار 8 سے 10 فیصد ہے۔

زیتون کی فصل پانی کی کم ضروریات، خشک سالی کی برداشت، اور کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف مضبوط مزاحمت جیسی خصوصیات کی وجہ سے حالیہ دنوں میں تیزی سے مقبول ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے بین الاقوامی تجارتی مرکز کی جانب سے کی جانے والی زیتون کے ویلیو چین پر کی گئی تجزیے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلوچستان میں زیتون کی کمرشل کاشت کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں زیتون پیدا کرنے والے اضلاع میں نہ تو کسی قسم کی آرگینک یا غیر آرگینک کھاد کا استعمال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے علاقے چاغی میں زیتون کی کمرشل کاشت کے امکانات پر غور کر رہی ہے تاکہ ملک میں زیتون کی کاشت کو فروغ دیا جا سکے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION