02:28 , 28 جولائی 2025
Watch Live

بنگلا دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ۔ اگر مگر کا قصہ تمام، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے آوٹ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

تفصیلات کے مطابق 237 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے پورا کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندر نے 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ ٹام لیتھم نے 55 جبکہ ڈیون کونوے نے 30 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد، مستفیض الرحمان، رشاد حسین اور ناہید رانا نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں پر دو سو چھتیس رنز بنائے تھے۔ کپتان نجم الحسین شانتو ستتر رنز بنا کر نمایاں۔ ذاکر علی نے بھی پینتالیس رنز سکور کیے۔

کیویز کی جانب سے مائیکل بریسویل نے چار جبکہ رورکی دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION