01:00 , 28 جولائی 2025
Watch Live

بنگلور میں آئی پی ایل جیت کے جشن میں بھگدڑ، 11 افراد ہلاک

بنگلور: رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی آئی پی ایل فتح کا جشن افسوسناک واقعے میں بدل گیا، جب چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ہزاروں مداح ٹیم کا استقبال کرنے اور جشن منانے کے لیے اسٹیڈیم کے اطراف جمع ہوئے۔ ہجوم کے بے قابو ہونے سے اسٹیڈیم کے کئی داخلی راستوں پر شدید بدنظمی پیدا ہوئی۔

کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی تھی، لیکن بہت سے افراد کے پاس انٹری پاسز نہ ہونے کے باعث گیٹ پر افراتفری پھیل گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مداح دیواریں اور باڑیں پھلانگ کر اندر گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔ صورتحال کنٹرول سے باہر ہونے پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔

زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION