12:00 , 8 نومبر 2025
Watch Live

بنگلہ دیش کے معروف باؤلر پاکستان کی ٹی ٹو ئنٹی سیر یز سے باہر

انگوٹھے کی انجری نے مصطفیٰ فیز الرحمٰن کو پاکستان ٹی20 سیریز سے باہر کر دیا، خالد احمد ٹیم میں شامل

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز سے قبل ایک بڑا جھٹکا لگا ہے، کیونکہ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر مصطفیٰ فیز الرحمٰن انجری کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔

بائیں ہاتھ کے اس فاسٹ باؤلر کو یہ چوٹ انڈین پریمیئر لیگ (IPL) 2025 کے دوران اُس وقت لگی جب وہ کیچ پکڑنے کی کوشش میں گیند کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔ میچ کے فوراً بعد ان کے بائیں انگوٹھے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔

ٹیم کے فزیو بیجید الاسلام حسین کے مطابق، "مصطفیٰ فیز الرحمٰن کو آئی پی ایل میں اپنے آخری میچ کے دوران بائیں انگوٹھے میں ’کلپ فریکچر‘ ہوا ہے۔ اس انجری کے لیے آرام اور بحالی کی ضرورت ہے، اور موجودہ تخمینے کے مطابق وہ آئندہ دو سے تین ہفتے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔”

اس صورتحال میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے خالد احمد کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خالد احمد حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور اب اُن پر قومی ٹیم کی امیدیں وابستہ ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کا آغاز 28 مئی سے لاہور میں ہوگا، اور مصطفیٰ فیز کی عدم موجودگی بنگلہ دیش کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION