11:18 , 27 جولائی 2025
Watch Live

بٹ کوائن نئی بلندی پر، قیمت 1,21,207 ڈالر تک جا پہنچی

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرتے ہوئے 1,21,207 امریکی ڈالر کی حد کو چھو لیا۔

یہ اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کرپٹو دوست پالیسیوں اور کانگریس میں ڈیجیٹل اثاثوں پر قانون سازی سے متعلق بحث کے بعد دیکھنے میں آیا۔ ٹرمپ نے خود کو "کرپٹو صدر” قرار دیتے ہوئے انڈسٹری کے حق میں قوانین بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ادارہ جاتی سرمایہ کاری، سیاسی حمایت، اور منافع کی توقعات نے کرپٹو مارکیٹ کو مستحکم کیا ہے۔ تجزیہ کار ٹونی سائکمور کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت جلد 1,25,000 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

دیگر کرپٹو کرنسیز ایتھریم (3,050 ڈالر)، ایکس آر پی اور سولانا میں بھی 2 سے 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی کرپٹو مارکیٹ کی مجموعی مالیت بڑھ کر 30 کھرب 78 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ واشنگٹن میں جاری "کرپٹو ویک” کے دوران متعدد بلز پر ووٹنگ متوقع ہے جن کا مقصد ضابطہ سازی کو واضح اور قانونی تحفظ دینا ہے۔

ادھر ہانگ کانگ میں بھی کرپٹو ای ٹی ایف مارکیٹس میں تیزی آئی، جہاں اسپاٹ بٹ کوائن اور ایتھریم فنڈز نے نئی بلندیاں چھوئیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION