11:20 , 27 جولائی 2025
Watch Live

بھارتی اسپنر دلیپ دوشی 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیفٹ آرم اسپنر دلیپ دوشی 77 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے لندن میں انتقال کر گئے، جہاں وہ کئی دہائیوں سے مقیم تھے۔

دوشی نے بھارت کی جانب سے 33 ٹیسٹ میچز میں 114 وکٹیں حاصل کیں اور 1982-83 کے پاکستان دورے کا حصہ بھی تھے۔ انہوں نے 32 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 1980 کی دہائی میں کرکٹ چھوڑ دی، کیونکہ وہ اُس وقت کے بھارتی کرکٹ نظام سے اختلاف رکھتے تھے۔

2008 میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ "اسپن بولنگ عقل کی جنگ ہے”۔ ان کی یادگار کارکردگی 1981 کے میلبورن ٹیسٹ میں سامنے آئی، جہاں انہوں نے بھارت کی فتح میں 5 وکٹیں لے کر اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION