11:46 , 7 نومبر 2025
Watch Live

بھارت آنے والی نسلوں کو پانی پر جنگوں پر مجبور کر رہا ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی اور پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی حکومت آنے والی نسلوں کو پانی پر جنگوں پر مجبور کر رہی ہے۔

مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت پاکستان کے 24 کروڑ افراد کے پانی کے حق پر حملہ کر رہا ہے۔ بھارت کا موقف تھا مقبوضہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے۔ لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر عالمی تنازع ہے۔ پانچ دن کی جنگ کا نتیجہ ہے کہ بھارتی بھی کہتے ہیں کشمیر دوطرفہ تنازع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ، بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں دیرپا امن ناممکن ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں۔ بھارت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کیا۔ بھارت نے امریکی صدر کی ثالثی کو بھی مسترد کیا۔

پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ نے کہا کہ بھارت بی ایل اے جیسی دہشت گرد تنظیموں کو سپورٹ کر رہا ہے۔ کچھ دن پہلے بلوچستان میں سکول بس پر حملہ کرکے بچوں کو شہید کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION