09:31 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان کے خلاف دہشتگردی کو بطور پالیسی استعمال کر رہا ہے۔ بھارت کی مالی معاونت اور پشت پناہی سے دہشتگرد بلوچستان سمیت ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غیر ملکی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاسی قیادت متعدد بار پاکستان میں مداخلت کا اعتراف کر چکی ہے، جبکہ امریکا، کینیڈا سمیت کئی ممالک بھی بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو تسلیم کر چکے ہیں۔ بھارتی دہشتگرد نیٹ ورکس کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور ناقابل تسخیر ایٹمی طاقت ہے، جس کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ اور دفاعی مقاصد کے لیے ہے، کوئی بھی اسے نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اسلام میں جہاد یا قتال کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ حق حاصل نہیں۔ "فتنہ الخوارج” اور "فتنہ الہند” جیسی اصطلاحات ان عناصر کے لیے استعمال ہو رہی ہیں جو اسلام، انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ فتنہ الہند خصوصاً بلوچستان میں بھارتی حمایت سے سرگرم ہے۔

انہوں نے آخر میں ایران کے لیے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION