08:32 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

229 رنز کا ہدف بھارت کی ٹیم نے 46 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ بھارت کی جانب سے شبمن گل نے شاندار سنچری سکور کی۔ کپتان روہت شرما نے 41 جبکہ کے ایل راہول نے 41 رنز بنائے

رشاد حسین نے 2 جبکہ مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر بنگلا دیش کے کپتان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا اور 40 سکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی لیکن بعد میں توحید ہردوئی اور جیکر علی نے 154 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ توحید ہردوئی نے 100 جبکہ 68 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 ، ہرشیت رانا نے 3 جبکہ اکشر پٹیل نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION