09:24 , 8 نومبر 2025
Watch Live

بھارت نے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ فوری ختم کرنے کا اعلان کر دیا

انتہا پسند مودی سرکار آپے سے باہر ہوگئی۔ بھارتی وزارت خارجہ نے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کا واہگہ بارڈر بھی فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے بھارت میں موجودہ پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دے دیا۔ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے بھی کینسل کر دیئے گئے۔

اٹاری واہگہ بارڈر بند،پاکستانیوں کوویزا نہیں ملے گا،

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کے نیوی اور ایئرفورس کے اتاشی کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا۔ جبکہ بھارتی دفاعی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کا اعلان بھی کیا۔

بھارتی وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد ترجمان وزارت خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن کے عملے کو 7روز میں واپس پاکستان جانا ہوگا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION