02:07 , 8 نومبر 2025
Watch Live

بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، پاک فوج ہر محاذ پر تیار ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے، تاہم پاک فوج جدید حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو مؤثر جواب دے رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تمام پاکستانی خواہ کسی بھی مذہب یا قوم سے ہوں، برابر کے شہری ہیں اور آئین کے مطابق مکمل حقوق رکھتے ہیں۔ انہوں نے نسلی اور لسانی نفرت کو جہالت قرار دیتے ہوئے اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے واضح کیا کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو اس کا اختیار نہیں۔

شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی باتوں کو سراہا اور ایسی ملاقاتوں کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION