12:18 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

بیرسٹر گوہر کا تیسری مذاکراتی نشست کے اعلان کے ساتھ سیاسی قیدیوں کی رہائی کی اہمیت پر زور

بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے آج اعلان کیا کہ کل (جمعرات) حکومت کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا سیشن ہوگا، جس میں پی ٹی آئی اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کرے گی۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "اگر ہم سنجیدگی، کھلے دل اور نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔”

بیرسٹر گوہر نے سیاسی قیدیوں کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے سیاسی قیدی ڈیڑھ سے دو سال سے تکلیف میں مبتلا ہیں، بہت سے لوگ جیلوں میں بند ہیں اور ضمانتیں نہیں مل رہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہر صورت ضروری ہے کیونکہ یہ نہ صرف انصاف کے تقاضے پورا کرتی ہے بلکہ جمہوریت کے لیے بھی ضروری ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ عمل جلد مکمل ہوگا اور عوام کو خوشی کی خبر ملے گی۔

بیرسٹر گوہر نے اس موقع پر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "عمران خان کے خلاف جتنے بھی کیسز بنائے جا سکتے تھے وہ بنوائے گئے، لیکن عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "عمران خان سیاسی قیدی ہیں اور اب ان کی رہائی ضروری ہے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION