ویب ڈیسک
|
5 مہینے پہلے
بین اسٹوکس نے اینڈریو فلنٹوف کا وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

برمنگھم: انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کا ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
بھارت کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں اسٹوکس نے اوپنر یشسوی جیسوال کو 87 رنز پر آؤٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 219ویں وکٹ حاصل کی، جو فلنٹوف کے کیریئر وکٹوں کے برابر ہے۔
فلنٹوف نے 78 میچز میں 219 وکٹیں حاصل کی تھیں، جب کہ اسٹوکس نے یہ سنگ میل 113 میچز میں عبور کیا۔
اسٹوکس اب تک 4 وکٹیں نو بار اور 5 وکٹیں چار بار حاصل کر چکے ہیں، جب کہ فلنٹوف نے دس بار 4 اور تین بار 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












