06:04 , 7 نومبر 2025
Watch Live

پاک بھارت کشیدگی: افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کا مؤثر ردعمل سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

اسلام آباد: حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کے پراثر انداز نے نہ صرف دشمن کو واضح پیغام دیا بلکہ دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی۔ ان کی پریس کانفرنسز ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، اور وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کے بیانات کو عوام نے خوب سراہا۔ خاص طور پر ان کے جملے اور مؤقف صارفین کے سوشل میڈیا اسٹیٹس کا حصہ بن گئے۔

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے جانے اور پریس بریفنگز نے سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ حاصل کی۔

واضح رہے، بھارت نے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب شہری آبادی پر حملے کی کوشش کی جسے ’آپریشن سندھور‘ کا نام دیا گیا۔ اس حملے میں 31 پاکستانی شہری شہید ہوئے۔

جواباً پاکستان نے ’آپریشن بنیان المرصوص‘ شروع کیا، جس میں جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے بھارت کا جدید S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کیا۔ ناگروٹا میں براہموس میزائل کا ذخیرہ نشانہ بنایا اور حملہ آور ایئربیسز کو مکمل طور پر ناکارہ بنایا گیا۔

افواجِ پاکستان کے مؤثر اور پیشہ ورانہ ردعمل نے ملکی اور عالمی سطح پر بھرپور داد وصول کی۔

جو بھی ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی کرے گا، اسے بے رحمانہ جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ معرکہ بنیان مرصوص میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی بڑی افواج کے باوجود نئی دہلی کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION