10:53 , 27 جولائی 2025
Watch Live

متحدہ عرب امارات نے نئے اسلامی سال پر تعطیل کا اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات نے اسلامی نئے سال (ہجری سال نو) کے موقع پر جمعہ، 27 جون 2025 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل سرکاری ملازمین کے لیے ہوگی، جس کے باعث انہیں تین دن کا طویل ویک اینڈ (جمعہ، ہفتہ، اتوار) ملے گا، جبکہ دفاتر پیر، 30 جون سے دوبارہ کھلیں گے۔

اگرچہ یہ اعلان صرف سرکاری شعبے کے لیے ہے، لیکن امکان ہے کہ نجی شعبے میں بھی اسی دن چھٹی دی جائے، جیسا کہ عمومی طور پر یو اے ای میں ہوتا ہے۔

یہ تعطیل عید الاضحیٰ کے بعد آ رہی ہے، جسے شہری آرام، مختصر سفر یا اسٹے کیشن کے لیے بہترین موقع قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION