10:53 , 27 جولائی 2025
Watch Live

سندھ میں 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان

حکومتِ سندھ نے یومِ عاشور کی مناسبت سے 5 اور 6 جولائی (9 اور 10 محرم) کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ جلوسوں اور سیکیورٹی سے متعلق ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے، اور لازمی سروس والے ملازمین پر تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاق پہلے ہی 9 اور 10 محرم کو ملک گیر عام تعطیل کا اعلان کر چکا ہے۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے سندھ سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں، جبکہ سندھ میں 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION