11:38 , 7 نومبر 2025
Watch Live

تلنگانہ میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا صنعتی علاقے میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں ہوا، جس کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION