01:18 , 8 نومبر 2025
Watch Live

تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری

تنخواہ

اسلام آباد — آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں ممکنہ ریلیف کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری بجٹ مذاکرات کے آخری مرحلے میں اس حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تنخواہ دار افراد کو ریلیف دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران اس طبقے سے متوقع سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا گیا، جس کے پیش نظر آنے والے بجٹ میں انکم ٹیکس سلیبز میں نرمی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار افراد کے تمام ٹیکس سلیبز میں 2.5 فیصد کمی کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ سالانہ آمدنی کی وہ حد جو ٹیکس سے مستثنیٰ ہوتی ہے، اسے 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے تک لے جانے کا امکان ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بڑھتی مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث درمیانے اور کم آمدن والے طبقات مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ مجوزہ ریلیف سے 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے ماہانہ کمانے والے افراد کو براہ راست فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION