03:58 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

تھائی لینڈ میں 3 پاکستانی سیاح بھارتی خواتین کے ہنی ٹریپ میں اغوا ہو گئے

تھائی لینڈ میں 3 پاکستانی سیاح بھارتی خواتین کے ہنی ٹریپ میں اغوا ہو گئے

ساہیوال کے تین نوجوانوں کو مبینہ طور پر سرحد پار اغوا کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، ان نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی خواتین نے تھائی لینڈ بلایا، جہاں سے انہیں میانمار کی سرحد کے قریب اغوا کر لیا گیا۔ اغوا کاروں نے ان کی رہائی کے بدلے میں ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

اغوا کی تصدیق ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سے ہوئی ہے جو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں نوجوانوں کو قید میں دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے بعد اس معاملے کی حساسیت اور شدت مزید بڑھ گئی ہے۔

یہ واقعہ انسانی اسمگلنگ اور ڈیجیٹل طریقے سے نوجوانوں کو پھانسنے جیسے بڑھتے ہوئے خطرات پر سوالات اٹھا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام تھائی افسران سے رابطے میں ہیں تاکہ متاثرہ افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION