10:59 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

ثمر بلور کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ حیران کن نہیں، ایمل ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے ثمر بلور کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ حیران کن نہیں، کئی ساتھی پہلے ہی اس امکان سے آگاہ کر چکے تھے۔

ایمل ولی نے کہا کہ ثمر بلور کو اسمبلی کی نشست شہید بشیر بلور اور شہید ہارون بلور کے لہو کی بدولت ملی، ان کے اس فیصلے پر دکھ ضرور ہے لیکن تعجب نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حاجی غلام احمد بلور آج بھی پارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ان کی 60 سالہ سیاسی جدوجہد اور قربانیاں سب کے سامنے ہیں، اس عمر میں انہیں مزید آزمائش میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

یاد رہے کہ ثمر بلور نے حالیہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے ثمر بلور کی شمولیت کو خیبرپختونخوا میں ن لیگ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION