10:40 , 7 نومبر 2025
Watch Live

ثناء میر سمیت 7 کھلاڑی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر سمیت 7 کھلاڑیوں کو 2025ء کے ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ثناء میر ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے این بیشپ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے قبل لندن میں منعقدہ تقریب میں ان ناموں کا اعلان کیا۔ اس فہرست میں جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور گریم اسمتھ، بھارت کے ایم ایس دھونی، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری اور انگلینڈ کی سارہ ٹیلر بھی شامل ہیں۔

ثناء میر نے اس موقع پر ہال آف فیم میں شمولیت کو ایک جذباتی لمحہ قرار دیا۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے عمران خان، وسیم اکرم، ظہیر عباس سمیت 7 کھلاڑی پہلے ہی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION