01:25 , 8 نومبر 2025
Watch Live

زخم لگنے پر جنگلی جانور خود علاج کیسے کرتے ہیں؟ سائنسی تحقیق میں دلچسپ انکشافات

جنگلوں میں رہنے والے جانور جب زخمی ہوتے ہیں تو وہ محض چھپنے تک محدود نہیں رہتے، بلکہ قدرتی طریقے سے اپنا علاج بھی کرتے ہیں۔

جدید سائنسی مشاہدات کے مطابق کئی جانور زخمی ہونے پر مخصوص پودوں، جڑی بوٹیوں اور دیگر قدرتی مواد سے زخموں کا علاج خود کرتے ہیں۔

انڈونیشیا کے گنونگ لیوسر نیشنل پارک میں ایک نر اورنگوٹان کو چہرے پر زخم آیا تو اسے ایک خاص پودے فائبوریا ٹنکٹوریا کے پتے چباتے اور ان کا رس زخم پر لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ چار دن میں زخم بھر گیا اور صرف ہلکا سا نشان باقی رہ گیا۔

اسی طرح پہاڑی چوہے درختوں کی گوند سے زخم ڈھانپتے ہیں تاکہ جراثیم سے بچ سکیں۔ ریچھ زخم کو صاف کر کے گوند یا مٹی سے ڈھانپ دیتا ہے۔

ہُدہُد ٹوٹی ہڈی پر گیلی مٹی یا جڑوں سے پلستر کرتا ہے اور جڑی بوٹیاں کھاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جانور فطری طور پر ان پودوں کی شناخت رکھتے ہیں جن میں طبی خواص ہوتے ہیں۔ یہ مشاہدات اس خیال کو تقویت دیتے ہیں کہ قدیم انسان نے طب کا ابتدائی علم جانوروں سے ہی سیکھا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION