06:37 , 8 نومبر 2025
Watch Live

جب تک ضرورت ہے اسرائیل کا ایران پر حملہ جاری رہےگا، نیتن یاہو

جب تک ضرورت ہے اسرائیل کا ایران پر حملہ جاری رہےگا، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری فوجی کارروائی اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ ایران کی جانب سے لاحق خطرہ مکمل طور پر ختم نہ ہو جائے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں اس فوجی آپریشن کو "رائزنگ لائن” (اُبھرتا ہوا شیر) کا نام دیا، اور کہا کہ یہ کارروائی ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے خلاف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل نے نطنز میں واقع ایران کی مرکزی جوہری افزودگی تنصیب اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ایک مخصوص اور محدود مقصد کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ ایران کے ان تمام اثاثوں کو غیر مؤثر بنایا جا سکے جو اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ایرانی جوہری سائنسدانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جو مبینہ طور پر ایرانی جوہری بم کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔

نیتن یاہو کے مطابق، اسرائیلی افواج نے ایرانی کمانڈروں اور میزائل فیکٹریوں پر بھی حملے کیے ہیں، اور ممکنہ ایرانی ردعمل کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا:
"ہم اسرائیل کی تاریخ کے ایک فیصلہ کن لمحے میں داخل ہو چکے ہیں، اور ہماری کارروائی تب تک جاری رہے گی جب تک دشمن کی صلاحیتیں مکمل طور پر ختم نہ ہو جائیں۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION