10:51 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

جرمنی میں قیادت کی تبدیلی، نیا چانسلر کون ہوگا؟

جرمنی میں قیادت کی تبدیلی، نیا چانسلر کون ہوگا؟

برلن: وفاقی جمہوریہ جرمنی میں آج عام انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں 59.2 ملین رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ انتخابی عمل کا آغاز صبح 8 بجے سے ہوا اور عوام بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہے ہیں۔

جرمنی کے ان انتخابات میں دو بڑی جماعتوں، کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ جسٹس پارٹی، سوشلسٹ پارٹی (ایس پی ڈی)، کرسچن سوشلسٹ یونین (سی ایم یو) اور دیگر جماعتیں بھی انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق 84 ملین سے زائد آبادی والے اس ملک میں کل 59.2 ملین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں 30.6 ملین خواتین اور 28.6 ملین مرد شامل ہیں۔ یہ انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، کیونکہ ان کے نتیجے میں جرمنی کا نیا چانسلر منتخب ہوگا۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے سربراہ اور موجودہ چانسلر اولاف شولز پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے بعد قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔ چنانچہ 23 فروری 2025 کو جرمنی میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION