12:52 , 28 جولائی 2025
Watch Live

جنوبی افریقا پہلی بار ٹیسٹ چیمپئن بن گیا

لارڈز: ٹیسٹ کی دنیا میں نئی تاریخ رقم، ایڈن مارکرم کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے 282 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ ایڈن مارکرم نے 136 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوائی۔ جبکہ کپتان ٹمبا باووما نے 66 رنز بنا کر اُن کا ساتھ دیا۔ ڈیوڈ بیڈنگھم 21 جبکہ کائل ویرین 4 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ابتدائی بلے بازوں میں ویان ملڈر 27 اور ریکلٹن 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں وکٹیں مچل اسٹارک نے حاصل کیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا دوسری اننگز میں صرف 207 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، جہاں اسٹارک نے 58 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقی باؤلنگ میں کاگیسو ربادا نے 4، لنگی نگیدی نے 3، جبکہ مارکو یانسن اور ویان ملڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا پہلی بار ٹیسٹ چیمپئن بنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION