
جنوبی کوریا نے ڈیپ سیک کو ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا

جنوبی کوریا نے ڈیپ سیک چیٹ بوٹ کو پرائیویسی کے جائزے کے لیے ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا
جنوبی کوریا نے چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے چیٹ بوٹ کی ڈاؤن لوڈز معطل کر دی ہیں تاکہ کمپنی کے رازداری کے معیار کا جائزہ لیا جا سکے۔
پیر کے روز جنوبی کوریا کے پرائیویسی واچ ڈاگ نے اعلان کیا کہ ڈیپ سیک کا AR1 چیٹ بوٹ ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے کے مقامی ورژن سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ہانگزو میں قائم کمپنی نے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین پر عمل کرنے میں ناکامی کا اعتراف کیا۔
چینی ایپ ڈیپ سیک نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی۔ ایپ کے اجرا کے بعد امریکہ اور یورپ میں اس کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا، اور ایک ہفتے میں یہ امریکہ میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی چینی ایپ بن گئی، جس سے ٹیکنالوجی کمپنیاں تشویش میں مبتلا ہو گئیں۔
امریکہ میں اس کی مقبولیت کے بعد ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز گر گئے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ایپ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اتنی سستی چینی ایپ کی لانچنگ کے بعد امریکی صنعتوں کو جاگنا چاہیے۔
امریکی بحریہ نے بھی ڈیپ سیک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اور اپنے اہلکاروں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ AR1 ماڈل کا کسی بھی مقصد کے لیے استعمال نہ کریں۔
امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے مالک نے کہا کہ اگرچہ یہ چینی ایپ متاثر کن ہے، مگر ہم اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ ڈیپ سیک ایک AI چیٹ بوٹ ہے جو صرف چھ ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا، اور چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایپ حسابات، کوڈنگ اور دیگر شعبوں میں اوپن اے آئی کے جدید ماڈلز کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…1 دن پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…2 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…2 دن پہلےعدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف جاری شراب…2 دن پہلے
پاکستان کی اقتصادی ترقی میں حائل مشکلات
چوہدری محمد سرور دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی اقتصادی ترقی، تجارت اور صنعت میں روز افزوں اضافے کی وجہ ان…4 گھنٹے پہلےمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہنرمند…13 گھنٹے پہلےخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس اب بھی سرکاری گاڑیاں موجود ہیں جنہیں ابھی تک واپس…15 گھنٹے پہلےکراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 45 افراد کو…16 گھنٹے پہلے
پاکستان کی اقتصادی ترقی میں حائل مشکلات
چوہدری محمد سرور دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی اقتصادی ترقی،…4 گھنٹے agoروس پر امریکی پابندیاں، ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کی امید
امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں جن کا…13 گھنٹے agoمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے…13 گھنٹے agoاسرائیلی پارلیمنٹ کا مغربی کنارے کو ضم کرنے کا بل
اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل…15 گھنٹے ago