02:39 , 28 جولائی 2025
Watch Live

جنگ بندی اعلان کے بعد اسرا ئیل کے حملوں سے یرغمالیوں کی جان کو خطرہ ہے: حماس

حماس نے نیتن یاہو سرکار کو خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی اعلان کے بعد اُن کی فوج کے حملوں سے اسرا ئیلی یرغمالیوں کی جان کو خطرہ ہے۔
حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد صہیونی فورسز نے جن مقامات کو نشانہ بنایا وہاں ایک یرغمالی خاتون بھی تھی۔ ابوعبیدہ کے مطابق اس خاتون کا نام جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں رہا کیے جانے والے قیدیوں میں شامل تھا۔
واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے تیز کر دیے تھے۔ جس کے نتیجے میں کم از کم 73 فلسطینیوں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جبکہ درجنوں زخمی ہوئے، جن میں متعدد افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 46,707 فلسطینی شہید اور 110,265 زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION