ویب ڈیسک
|
8 مہینے پہلے
جنگ بندی کی بازگشت کے دوران یوکرین جنگ میں تیزی آگئی

جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود روس اور یوکرین کے درمیان جنگ مزید بھڑکنے لگی۔ روسی فوج نے کرسک ریجن کی دو بستیوں پر کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق روسی فوج نے یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی کے آبائی علاقے پر بھی بمباری کی۔ روسی وزارت دفاع نے ایک ہفتے میں کرسک ریجن کے 28علاقوں پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ حملوں میں یوکرین کو بھاری جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے یوکرینی فوجی کی جان بخشی کی درخواست کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کرسک میں یوکرینی فوج انتہائی کمزور حالت میں ہے۔ روسی صدر فوجیوں کی زندگیاں بخش دیں۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اگر کرسک ریجن میں موجود یوکرینی فوجی ہتھیار ڈال دیتے ہیں تو ان کی جان بخش دی جائے گی۔
دوسری جانب یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوجی مقابلہ کر رہے ہیں۔ روسی افواج کے حصار میں نہیں آئے۔












