08:11 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

جواد احمد کی جانب سے لیسکو اہلکاروں پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، ترجمان

لاہور: ترجمان لیسکو کاکہنا ہےکہ گلوکار جواد احمد کی جانب سے لیسکو اہلکاروں پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو اہلکار فرائض کی انجام دہی کے دوران نہایت پیشہ وارانہ رویہ اختیار کرتے ہیں۔ لیسکو ٹیم معمول کی چیکنگ میں مصروف تھی کہ اس دوران بیوٹی پارلر کا میٹر مشکوک پایا گیا۔ جواد احمد کے موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ بیوٹی پارلر ان کی اہلیہ کی ملکیت ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ لیسکو حکام سارے معاملے کی قانون کے مطابق تحقیقات کر رہے ہیں۔ معاملے پر نیپرا گائیڈ لائن، کسٹمر مینوئل اور لیسکو قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION