05:10 , 27 جولائی 2025
Watch Live

جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پر قیمتی جہاز کا تحفہ کس نے دیا؟

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے پر ایک محبت بھرا خط اور ایک قیمتی پرائیویٹ جہاز کا تحفہ موصول ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث اور جیکولین کے ماضی کے مبینہ ساتھی، سکیش چندر شیکھر نے انہیں ویلنٹائن ڈے پر ایک شاندار تحفہ بھیجا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیش چندر شیکھر 2015 سے منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں قید ہے اور وہ اکثر جیکولین کو خط بھیجتا رہتا ہے۔ اس بار، چندر شیکھر نے اداکارہ کو ایک قیمتی پرائیویٹ جیٹ تحفے میں دیا ہے، جس کا رجسٹریشن نمبر جیکولین کی تاریخ پیدائش ہے۔

خط میں سکیش نے جیکولین سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جیکولین تم جانتی ہو کہ یہ دن ہمارے لیے کتنا خاص ہے، ہماری محبت کا آغاز اسی دن ہوا تھا جب ہم نے ایک دوسرے کو مکمل طور پر قبول کیا اور معاف کیا۔ یہ ہمیشہ ہماری زندگی کا سب سے خاص دن رہے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحفہ خاص طور پر تیار کردہ گلف اسٹریم جیٹ ہے، جسے وہ اپنی ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کرے گا۔

یاد رہے کہ جیکولین پر سکیش چندر شیکھر سے مہنگے تحائف وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جبکہ چندر شیکھر پر فراڈ اور بھتہ وصولی کے سنگین الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION