10:24 , 27 جولائی 2025
Watch Live

حج معاہدہ 2025!! کتنے پاکستانی عازمین حج ادا کریں گے؟

حج

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2025 کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت 1,79,210 پاکستانی عازمین حج ادا کریں گے۔

یہ معاہدہ پاکستان کی وزارت مذہبی امور اور سعودی وزارت حج کے درمیان طے پایا۔

پاکستانی عازمین کے لیے منیٰ میں خصوصی علاقوں میں رعایتی نرخ پہ خیمے فراہم کیے جائیں گے۔

عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 دن قیام کا اختیار ہوگا۔

حج 2025 کے لیے بکنگز پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت شروع ہو چکی ہیں، جن کے پیکجز 11 لاکھ سے 21.5 لاکھ روپے کے درمیان ہیں۔

پریمیم پیکجز، جن کی قیمت 30 لاکھ روپے سے زائد ہے، کے لیے حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی کی منظوری لازمی ہوگی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION