04:13 , 28 جولائی 2025
Watch Live

حج 2025: مناسک کا آغاز آج، وقوفِ عرفہ جمعرات کو ہوگا

مکہ مکرمہ: حج 2025 کے مناسک کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جب کہ رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ جمعرات 9 ذوالحجہ کو ادا کیا جائے گا۔

آج شام سے لاکھوں عازمینِ حج وادیِ منیٰ روانہ ہوں گے، جہاں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد کی گئی ہے۔ عازمین منیٰ میں رات قیام کریں گے، جہاں خیموں کے ساتھ ایک دس منزلہ عمارت بھی تیار کی گئی ہے جس میں 30 ہزار افراد کے قیام کی گنجائش ہے۔

جمعرات کو عازمین میدانِ عرفات میں جمع ہوں گے، خطبہ حج سنیں گے، اور ظہر و عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے۔ مغرب کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے، جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کی جائیں گی اور رمی کے لیے کنکریاں جمع کی جائیں گی۔

10 ذوالحجہ کو نماز فجر کے بعد حجاج جمرات میں شیطان کو کنکریاں ماریں گے، قربانی کریں گے، اور احرام کھول کر عام لباس زیب تن کریں گے۔ خواتین چوتھائی سر کے بال کاٹیں گی۔

اسی روز طوافِ زیارت اور سعی کی ادائیگی کے بعد حجاج منیٰ واپس آئیں گے، جہاں 11 اور 12 ذوالحجہ کو قیام اور رمی کریں گے۔ 12 ذوالحجہ کو مغرب سے قبل منیٰ سے روانگی اور پھر طوافِ وداع کے ساتھ حج مکمل کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION