10:35 , 7 نومبر 2025
Watch Live

حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے، جو 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔ رجسٹریشن لازمی ہے لیکن اس مرحلے پر کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔

وزارت کے مطابق سرکاری و نجی اسکیموں کے خواہشمند، بیرون ملک مقیم پاکستانی، اور گزشتہ سال نجی اسکیم سے رہ جانے والے تمام افراد کو رجسٹریشن کرانا ضروری ہے۔ صرف رجسٹرڈ افراد ہی حج 2026 کے لیے اہل ہوں گے۔

رجسٹریشن ملک بھر کے 15 منظور شدہ بینکوں کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ بعد ازاں عازمین کو سرکاری یا نجی اسکیم منتخب کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے اخراجات اور دیگر شرائط کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ رجسٹریشن سعودی حکومت کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، اور تمام ڈیٹا سعودی حکام کو فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION