ویب ڈیسک
|
8 مہینے پہلے
حسن نواز نے بابر اعظم کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان ٹیم کے اوپنر حسن نواز نے بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں حسن نواز نے 44 گیندوں پر سنچری بنا کر پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بابر اعظم کے پاس تھا۔ انہوں نے 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
واضح رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 205 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 16 اوورز میں پورا کر لیا۔ حسن نواز 105 جبکہ کپتان سلمان علی آغا 51 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












