05:16 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں

حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں۔

ان چاروں اسرائیلیوں کو حماس نے پکڑ لیا تھا اور وہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران مارے گئے تھے۔ یرغمالیوں کی لاشیں حماس نے خان یونس میں واقع ریڈ کراس کو منتقل کیں۔

اس حوالے سے حماس کی جانب سے بینرز آویزاں کیے گئے تھے جن میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی افواج پر جنگی جرائم کا الزام لگایا گیا تھا۔ بینرز میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں یرغمالیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

حماس نے یہ بھی کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرکے انہوں نے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ بندی کے تحت دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی کا عمل جاری ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION