11:45 , 27 جولائی 2025
Watch Live

حکومت اور شوگر ملز کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد چینی کی قیمت 165 روپے مقرر

اسلام آباد: حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان چینی کی قیمت پر اتفاق ہو گیا۔ چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

وزارت غذائی تحفظ کے مطابق صوبائی حکومتیں اس فیصلے کی روشنی میں عوام کو سستی چینی کی فراہمی یقینی بنائیں گی۔ دوسری جانب ملک بھر، خصوصاً کراچی اور پشاور میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، اور مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے قیمتوں پر قابو پانے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر سابق نگران وزیر فواد حسن فواد نے اعتراض اٹھاتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION