05:20 , 16 نومبر 2025
Watch Live

حکومت اگر ہمارے مطالبات پورے کر دے تو ہم مذاکرات دوبارہ شروع کر سکتے ہیں، گوہر علی خان

گوہر علی خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت عدالتی کمیشن بنا دے تو ہم مذاکرات دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

گوہر علی خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات مؤخر کیے ہیں۔ہم نے صرف دو مطالبات رکھے تھے لیکن سات دن میں عدالتی کمیشن بنانے کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ سات دن کا وقت عدالتی کمیشن کا اعلان کرنے کے لیے کافی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیتی ہے تو پی ٹی آئی دوبارہ مذاکرات پر غور کر سکتی ہے۔

ایک روز قبل گوہر علی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کو مذاکرات سے دستبردار ہونے کی ہدایت دی ہے کیونکہ حکومت عدالتی کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے ٹال مٹول کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ "حکومت کو سات دن کی مہلت دی تھی لیکن عدالتی کمیشن کی تشکیل کے بارے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION