ویب ڈیسک
|
7 مہینے پہلے
حکومت کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

حکومت نے بجلی صارفین سے وصول کی گئی اضافی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس سے 30 پیسے فی یونٹ تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق، حکومت کی جانب سے بجلی کی اضافی وصولیوں کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے، جس پر سماعت کل ہوگی۔
سی پی پی اے نے بتایا کہ فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ فروری میں فی یونٹ لاگت 8 روپے 22 پیسے تھی، جبکہ ریفرنس لاگت 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ تھی۔
فروری میں پانی سے 27.12 فیصد، مقامی کوئلے سے 15.02 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.56 فیصد، گیس سے 10.32 فیصد، ایل این جی سے 14.11 فیصد اور جوہری ایندھن سے 26.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
مزید برآں، حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی کی خریداری کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے تاکہ گرڈ صارفین پر بوجھ کم کیا جا سکے۔
پرانے معاہدوں والے نیٹ میٹرنگ صارفین کے نرخ وہی رہیں گے، اور درآمد و برآمد شدہ یونٹس کی بلنگ علیحدہ علیحدہ کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…7 گھنٹے پہلے
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…2 دن پہلے
کراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…2 دن پہلے
طلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…3 دن پہلے

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل…2 گھنٹے پہلے
کراچی: لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار
کراچی کے علاقے کلفٹن میں لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق…3 گھنٹے پہلے
مغربی کنارے بل کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری کی مذمت
پاکستان، سعودی عرب، ترکی، او آئی سی اور عرب لیگ سمیت 17 ممالک اور تنظیموں نے مغربی کنارے پر قبضے…7 گھنٹے پہلے
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…7 گھنٹے پہلے

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز…2 گھنٹے ago
کراچی: لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار
کراچی کے علاقے کلفٹن میں لاکھوں روپے کی چوری میں…3 گھنٹے ago
ڈونلڈ ٹرمپ کا وینزویلا کے خلاف جلد زمینی کارروائی کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف جلد زمینی…3 گھنٹے ago
ایشین یوتھ گیمز: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
پاکستان نے بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز مینز…6 گھنٹے ago
















