06:26 , 27 جولائی 2025
Watch Live

خراب فارم سے پریشان بابر اعظم کو اے بی ڈویلیئرز کا اہم مشورہ

جنوبی افریقا کے سابق بیٹر اے بی ڈویلیئرز نے سابق کپتان بابر اعظم کو خراب فارم سے باہر نکلنے کیلئے اہم مشورہ دے دیا۔

یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے سابق کپتان نے بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بابر اچھے فارم میں ہیں اور انہیں صرف وہی کرنا چاہیے جو وہ پہلے کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا بابر ہاشم آملہ کے ساتھ تیز ترین 6000 رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، اور ان کی فارم میں کمی کچھ سیزن سے جاری ہے، خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں۔

ڈویلیئرز نے مزید کہا کہ بابر پر اب کپتانی کا اضافی دباؤ نہیں ہے، اس لیے انہیں اپنی تمام تر توانائیاں رنز بنانے پر مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے محمد رضوان کی تعریف بھی کی، جو اب ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، اور بابر کو ان کی حمایت جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔

سابق کرکٹر نے چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ٹورنامنٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بابر کو مشورہ دیا کہ وہ صرف رنز بنانے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشورہ وہ اپنے بیٹے کو بھی دیتے ہیں جب وہ بیٹنگ میں مایوس ہوتا ہے، "میرا پیغام آسان ہے، رنز بناتے رہیں۔”

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION