10:18 , 27 جولائی 2025
Watch Live

خضدار میں دہشتگرد حملہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ہنگامی دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہنگامی دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کو خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی جانب سے اسکول کی بچیوں اور اساتذہ پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کریں گے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی آمد خضدار واقعے کے تناظر میں انتہائی اہم ہے۔ بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس متوقع ہے۔ وفاقی وزراء خواجہ آصف، محسن نقوی اور عطاء تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION