07:31 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

خیبرپختونخوا: اقلیتی نشست کیلئے ن لیگ اور جے یو آئی کے درمیان ٹاس ہوگا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے ن لیگ کی درخواست منظور کرلی۔

فیصلے کے مطابق ن لیگ اور جے یو آئی کو 9، 9 نشستیں ملیں۔ پیپلز پارٹی کو 5 نشستیں، جبکہ اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کو ایک ایک اضافی نشست دی گئی۔ اقلیتی نشست کے لیے ن لیگ اور جے یو آئی کے درمیان ٹاس ہوگا۔

خواتین کی ایک مخصوص نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان بھی ٹاس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ن لیگ کی درخواست پر گزشتہ روز کی سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION