03:43 , 8 نومبر 2025
Watch Live

خیبر پختونخوا اینٹی کرپشن کی ریکارڈ کامیابی: رواں مالی سال میں 4.91 ارب روپے کی وصولی

پشاور: خیبر پختونخوا اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال 2024-25 کے دوران 4.91 ارب روپے کی ریکارڈ وصولی کر کے تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 176.8 فیصد اضافہ ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال 2023-24 میں 1.77 ارب روپے اور 2022-23 میں 2.03 ارب روپے وصول کیے تھے۔ رواں سال کی غیر معمولی کارکردگی نے نہ صرف ادارے کی مضبوط حکمتِ عملی کو ظاہر کیا ہے بلکہ صوبے کے لیے مالی طور پر بھی مثبت نتائج فراہم کیے ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے اس بڑی کامیابی کو مؤثر عملی اقدامات، بہتر نگرانی، اور شفافیت کے ساتھ کام کرنے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق ادارے نے سخت کارروائیاں اور فعال حکمتِ عملی اپنا کر یہ شاندار نتائج حاصل کیے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے کرپشن کے مکمل خاتمے اور عوامی وسائل کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کو دہرایا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ بھی بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں گے تاکہ کرپشن سے پاک اور شفاف نظام کو فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION