09:54 , 27 جولائی 2025
Watch Live

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز نے 15 خوارج جہنم واصل کر دیئے

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج جہنم واصل کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف اور تین جوانوں بھی شہید ہوئے۔ فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں خارجی گروہ کا سرغنہ فرمان عرف ثاقب ،امان اللہ عرف توری ، سعید عرف لیاقت اور خوارج بلال کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION