
دانش تیمور نے چار شادیوں سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی

پاکستانی اداکار دانش تیمور کو اپنی چار شادیوں سے متعلق بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں معافی مانگنا پڑی۔
دانش تیمور ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں مصروف ہیں۔ رواں ہفتے ان کی اہلیہ، اداکارہ عائزہ خان بھی پروگرام میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں دانش تیمور نے چار شادیوں سے متعلق ایک بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے اللہ کی طرف سے چار شادیوں کی اجازت ہے، مگر میں فی الحال ایسا نہیں کر رہا۔”
اس بیان میں لفظ "فی الحال” اور چار شادیوں کی بات پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا، جس پر دانش تیمور نے معذرت کی۔
اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا، "میں جانتا ہوں کہ آپ مجھ سے ناراض ہیں۔ میرے کچھ پرستار سمجھتے ہیں کہ میں نے عائزہ کی بے عزتی کی، مگر ایسا نہیں ہے۔ میں اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہوں۔ الفاظ کا انتخاب شاید درست نہیں تھا، میں عموماً ‘فی الحال’ استعمال کرتا ہوں جو موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، "ہم سب کو ایک دن مرنا ہے، الحمدللہ کبھی زندگی میں کوئی تنازعہ نہیں آیا، اس معاملے کو ختم کیا جائے۔ اگر کسی کو میری بات سے تکلیف پہنچی ہو تو میں معافی مانگتا ہوں۔ میں آپ کو پریشان نہیں کرنا چاہتا، میں نے آپ کو انٹرٹین کرنے کیلئے اپنی زندگی وقف کی ہے اور چاہتا ہوں کہ آپ سب خوش رہیں جیسے میں اپنے گھر میں بیوی بچوں کے ساتھ خوش ہوں۔”
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…16 گھنٹے پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…1 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…1 دن پہلےعدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف جاری شراب…2 دن پہلے
خیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس اب بھی سرکاری گاڑیاں موجود ہیں جنہیں ابھی تک واپس…14 منٹس پہلےکراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 45 افراد کو…2 گھنٹے پہلےپاکستان نیوی کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن
پاکستان نیوی نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی، جو…2 گھنٹے پہلےوزیر خزانہ: پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ہو چکا
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اب غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ ملک…2 گھنٹے پہلے
اسرائیلی پارلیمنٹ کا مغربی کنارے کو ضم کرنے کا بل
اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل…3 منٹس agoخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس…14 منٹس agoکراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس…2 گھنٹے agoپاکستان نیوی کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن
پاکستان نیوی نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن کرتے…2 گھنٹے ago