04:04 , 28 جولائی 2025
Watch Live

دبئی کے ویزوں کا مسئلہ حل۔۔۔؟ محسن نقوی نے خوشخبری سنا دی

دبئی

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ دبئی کے ویزے سے متعلق اچھی خبر دیں گے اور پی ایس ایل کو نئے رنگ کے ساتھ پیش کریں گے۔

پی سی بی کے چیئرمین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ کا شکر ہے کہ آج کراچی والوں سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی طرح ہوگا۔” انھوں نے مزید کہا کہ "اب انڈیا یا کسی دوسرے میچ سے متعلق کوئی پریشانی نہیں ہوگی، اور ٹیم کو ایک واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اچھا کھیلیں۔”

محسن نقوی نے نیشنل اسٹیڈیم کی حالت کے بارے میں بتایا کہ "اسٹیڈیم میں پہلے واش رومز تک نہیں تھے، کرسیاں خراب تھیں اور ابھی بھی اسٹیڈیم میں کافی کام باقی ہے، لیکن اب جو لوگ اس اسٹیڈیم کے تعمیر کے حوالے سے فکرمند تھے، ان کو جواب مل گیا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اس وقت اسٹیڈیم کی تعمیر میں پیچھے تھے، لیکن اب ہم سب سے آگے ہیں۔ سندھ حکومت سے حیدرآباد اور سکھر میں اسٹیڈیم بنانے پر بات ہو چکی ہے، اور وزیراعظم نے مظفرآباد میں اسٹیڈیم بنانے کا کہا ہے۔ یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، میں اکیلا کچھ نہیں کرسکتا۔”

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ "اچھے اسٹیڈیم ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے بہت ضروری ہیں، اور ہم نجی کمپنیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ کرکٹ کی ترقی میں مدد ملے۔”

محسن نقوی نے پی ایس ایل کے حوالے سے مزید کہا کہ "اس بار پی ایس ایل کو نئے رنگ کے ساتھ پیش کریں گے۔ سابق چیئرمین پی سی بی میرے ساتھی ہیں، اور میں ان کی عزت کرتا ہوں۔ ہمیں ان تمام چیئرمین کی عزت کرنی چاہیے جنہوں نے کرکٹ کے لیے کام کیا۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION