02:40 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

دنیا کے خاتمہ کب؟ نیوٹن کا 300 سال قدیم خط منظر عام پر

دنیا کے خاتمے سے متعلق مختلف پیشگوئیاں سامنے آتی رہی ہیں، جن میں بابا وانگا سمیت کئی پیشگوئیاں شامل ہیں۔ اب اس حوالے سے ایک تین صدی قدیم خط منظرعام پر آیا ہے، جو مشہور سائنسدان آئزک نیوٹن نے لکھا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 1704 میں لکھا گیا نیوٹن کا ایک خط 321 سال بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے ریاضیاتی حساب و کتاب کے ذریعے پیشگوئی کی تھی کہ دنیا 2060 میں ختم ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق، نیوٹن جو عیسائی مذہب کے پیروکار تھے، انہوں نے پروٹیسٹنٹ نظریے کے مطابق انجیل میں بیان کردہ مخصوص تاریخوں کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا تھا کہ دنیا کا اختتام 21ویں صدی کے وسط میں ہو سکتا ہے۔

کیا واقعی دنیا 2060 میں ختم ہو جائے گی؟ یا یہ صرف نیوٹن کے ریاضیاتی تجزیے کا ایک حصہ تھا؟ اس سوال نے ایک بار پھر قیامت کی پیشگوئیوں کو عالمی سطح پر موضوع بحث بنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION