11:09 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

دنیا کے معمر ترین سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئے

دنیا کے معمر ترین سابق ٹیسٹ کرکٹر رون ڈریپر 98 سال اور 63 دن کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ان کی موت کی تصدیق آج ان کے اہل خانہ نے کی، ڈریپر نے 1950 میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کیلئے دو ٹیسٹ میچ کھیلے۔ ان کی موت کے ساتھ، آسٹریلیا کے نیل ہاروے، جو اب 96 سال کے ہیں، سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ کرکٹر بن گئے ہیں۔

24 دسمبر 1926 کو پیدا ہونے والے ڈریپر نے اورنج فری اسٹیٹ کے خلاف مشرقی صوبے کیلئے فرسٹ کلاس میچ میں اپنی 19ویں سالگرہ پر سنچری بنائی۔ 1949 میں، آسٹریلیا کے خلاف مشرقی صوبے کیلئے 86 رنز بنانے کے بعد، انہیں سیریز کے آخری دو ٹیسٹ کیلئے منتخب کیا گیا۔ تاہم وہ تین اننگز میں صرف 25 رنز ہی بنا سکے۔

ڈریپر نے 1959 تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا جاری رکھا، اور 41.64 کی اوسط کے ساتھ اپنا کیریئر ختم کیا۔ 1952-53 کے سیزن کے دوران انہوں نے دو میچوں میں لنچ سے پہلے لگاتار سنچریاں بنائیں۔ وہ ایک ہی میچ میں دو سنچریاں بنانے والے جنوبی افریقہ کے طویل عرصے سے جاری "کری کپ” مقابلے کے پہلے کھلاڑی بنے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION